بنگلورو،7/ دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک حکومت کے سینئر وزیر کے ایس ایشورپا نے ڈپٹی سی ایم کرسی کا موازنہ اداکارہ ایشوریہ رائے سے کیاہے۔ایشورپانے ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ ہر نوجوان لڑکا کی خواہش ہے کہ اسے ایشوریا ملنا چاہیے، لیکن ایشوریا ایک ہی ہیں۔کرناٹک کے وزیر مملکت برائے دیہی ترقی اور پنچایت کے ایس ایشورپا صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر نااہل ایم ایل اے دوبارہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو کیا ان میں سے کسی کو بھی ریاست کا نائب وزیراعلیٰ بنایاجاسکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں، ایشورپا نے کہاہے کہ ڈپٹی چیف کا عہدہ کون نہیں چاہتا؟ کون اقتدار میں آنا نہیں چاہتا، جب ہر لڑکا جوان ہوجاتا ہے، تو وہ کہتا ہے کہ وہ ایشوریہ چاہتا ہے، لیکن ایشوریہ ایک ہی ہیں۔ایشورپا نے کہا ہے کہ رہنماؤں میں آرزو ہے، لیکن اس کی تکمیل کے لیے اس کا دائرہ کار ہونا ضروری ہے، کیونکہ سب کونائب وزیراعلیٰ نہیں بنایا جاسکتا۔